کاکول (تازہ خبر)- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری ماحول میں کسی بھی جنگ کے لیے کوئی گنجائش نہیں، پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہر سطح پر تیار ہے اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت اپنی "غلط فہمیوں" کو ترک کرے اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے سے باز آئے۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان دشمن کے کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
آرمی چیف کا واضح اعلان
"میں بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتا ہوں کہ جوہری ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔ اگر دشمن نے نئی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان توقع سے بڑھ کر جواب دے گا"،
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مئی کے چار روزہ تنازع میں پاکستانی افواج نے دشمن کو فیصلہ کن اور تیز ضرب لگائی، جس سے بھارت کی علاقائی برتری کا تاثر ختم ہوگیا۔
ان کے مطابق پاکستان نے ایک ایسے دشمن کے خلاف کامیابی حاصل کی جو "عظمت کے زعم اور حکمتِ عملی کی اندھی تقلید" میں مبتلا تھا۔
انہوں نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والی "نصف سچائیوں" سے محتاط رہنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ:
"آپ کی اصل طاقت یہ ہے کہ آپ حقیقت اور جھوٹ میں فرق کر سکیں۔"
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں فلسطین کے مسئلے پر بھی واضح مؤقف اپنایا اور اسرائیل کی جارحیت، نسل کشی اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی شدید مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دو ریاستی حل کی پالیسی پر قائم ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتا ہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک استحکام بخش قوت کے طور پر ابھر رہا ہے اور مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات مزید م
ضبوط ہو رہے ہیں۔



 

 
Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.