میر علی (تازہ خبر) — شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر ہونے والی خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام، چار خارجی دہشتگرد جہنم واصلhttps://t.co/0BTcnyw3BD pic.twitter.com/XEGJZYizch
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 17, 2025
سرکاری میڈیا کے مطابق حملے کے دوران سکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق، ایک خودکش بمبار نے گاڑی سے حملہ کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد تین دیگر حملہ آوروں نے اندر گھسنے کی کوشش کی، مگر وہ کیمپ کے باہر ہی مارے گئے۔
حالیہ دنوں میں سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 88 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے، جن کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ انہیں افغان سرزمین سے مدد حاصل تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے اورکزئی ضلع میں ایک بڑے انٹیلی جنس آپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل، میجر سمیت 11 افسران شہید جبکہ 19 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ اسی ہفتے مزید 30 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
دوسری جانب، اسلام آباد نے بارہا افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے۔ تاہم کابل انتظامیہ نے ہمیشہ ان الزامات کی تر
دید کی ہے۔



 

 
Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.