کراچی (تازہ خبر) — عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونا ایک بار پھر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ فی تولہ سونا 14,100 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین قیمت ہے۔
آل پاکستان جیولرز سرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق، 10 گرام سونا 12,089 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز فی تولہ قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے تھی، جو اب بڑھ کر ایک نئی حد عبور کر گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کا ایک اونس سونا 4,358 امریکی ڈالر پر پہنچ گیا ہے، جو 141 ڈالر کا نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
چاندی کی قیمت بھی نئی بلندی پر جا پہنچی — فی تولہ چاندی 167 روپے اضافے کے ساتھ 5,504 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، امریکی معاشی اعداد و شمار، مشرق وسطیٰ کی جغرافیائی کشیدگی، اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی طلب نے عالمی سطح پر سونے کو نئی بلندیوں پر پہنچا
دیا ہے۔



 

 
Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.