تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

پنجاب میں کم از کم اجرت 40 ہزار مقرر ، کٹوتی پر مزدور سراپا احتجاج!

پنجاب حکومت نے کم از کم اجرت 37,000 سے بڑھا کر 40,000 روپے کر دی، مگر کھانے، رہائش اور آمد و رفت کی کٹوتیوں سے مزدور طبقہ ناراض۔ تفصیلات پڑھیں


پنجاب میں کم از کم اجرت 40 ہزار مقرر مگر مزدور طبقہ ناراض”

لاہور (تازہ خبر) — پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 ہزار روپے مقرر کر دی ہے۔ تاہم نوٹیفیکیشن میں شامل نئی شرائط نے مزدور طبقے میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اگر ملازم کو رہائش، کھانا یا آمد و رفت کی سہولت فراہم کی جائے تو ان سہولتوں کی لاگت اس کی تنخواہ سے منہا کی جا سکتی ہے۔


 کٹوتیوں کی تفصیل:

 کھانے پر: 100 روپے فی دن تک کٹوتی

آمد و رفت پر: 1,800 روپے ماہانہ

 رہائش پر: 2,000 روپے ماہانہ

اس حساب سے اگر کوئی ملازم تینوں سہولتیں حاصل کرتا ہے تو اس کی اصل اجرت 40 ہزار کے بجائے تقریباً 33 ہزار روپے رہ جائے گی۔


 مزدور تنظیموں کا ردعمل

مزدور تنظیموں نے کہا ہے کہ حکومت نے اجرت میں اضافہ تو کیا ہے، مگر نئی کٹوتیوں کے باعث اصل فائدہ ختم ہو گیا ہے۔

“تنخواہ بڑھی ضرور ہے، مگر کٹوتیوں کے بعد پہلے سے بھی کم بچتا ہے۔”


 حکومتی موقف

پنجاب لیبر ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ یہ اقدام لیبر قوانین کے مطابق ہے اور آجر (employers) اگر سہولتیں فراہم کریں تو ان کے اخراجات تنخواہ سے کٹوتی کی پپجا سکتے ہیں۔

محکمہ نے راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع میں بینرز آویزاں کر کے آگاہی مہم بھی شروع کر دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی پر جرمانہ یا قید کی سزا دی جا سکتی ہے

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

ٹرمپ کا ایشیا دورہ: جنوبی کوریا میں شی جن پنگ سے تاریخی ملاقات طے

واشنگٹن / سیول:- وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اپنے ایشیا کے پانچ روزہ سفارتی دورے کے دوران چین کے صدر شی جن ...