اوکاڑہ (تازہ خبر) — وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیر کے روز سیلاب متاثرین کی بحالی مہم (Flood Rehabilitation Drive) کا باضابطہ آغاز کر دیا، جس کے تحت تقریباً 100 ارب روپے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ اعلان انہوں نے دیپالپور، اوکاڑہ میں قائم ایک امدادی کیمپ میں خطاب کے دوران کیا، جہاں سیلاب زدگان کے لیے ریلیف کارڈز تقسیم کرنے کا عمل بھی شروع کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا:
“آج ہم پہلا چیک تقسیم کر رہے ہیں۔ میں نے دنیا سے مدد نہیں مانگی، کیونکہ مجھے اپنے عوام کی خودداری عزیز ہے۔ یہ تمام فنڈز پنجاب حکومت کے اپنے وسائل سے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
#MaryamKaWadaPura
— PMLN (@pmln_org) October 20, 2025
"وزیراعلی پنجاب سیلاب بحالی پروگرام 2025 کا آغاز"
🔹وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف دیپالپور میں سیلاب متاثرین کے درمیان پہنچ گئیں
🔹وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب بحالی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا
🔹دیپالپور کے سیلاب متاثرہ فرد کو 50ہزار کیش اور اے ٹی… pic.twitter.com/KmB6RZ9O3V
وزیرِاعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا اور شفاف سروے شروع کیا، جس کا 70 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نقصان کے ابتدائی تخمینے کے بعد، حکومت نے پندرہ اضلاع میں متاثرین کو معاوضے کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے، جن میں شامل ہیں:
اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، بہاولپور، ننکانہ، مظفرگڑھ، ساہیوال، لودھراں، بہاولنگر، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی، قصور، نارووال اور گوجرانوالہ۔
مریم نواز نے کہا کہ:
“میں نے بدعنوانی کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، تاکہ ایک ایک روپیہ صرف اصل متاثرین تک پہنچے۔”
وزیرِاعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف شفافیت اور خودانحصاری کی علامت ہے بلکہ پنجاب حکومت کی خدمتِ عوام کی پالیسی کا عملی ثبوت بھی ہے۔



 

 
Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.