ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے آٹھ مشتبہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔ یہ آپریشن سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کی ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد کیا گیا۔ حکام کے مطابق، فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ خوارج قریبی جنگل میں چھپے ہوئے ہیں، جس پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
فورسز نے کارروائی کے دوران علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ آپریشن کے بعد پورے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب، خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (CTD) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
اسی روز بنوں کے علاقے بکا خیل میں دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ پولیس نے مقابلے کے دوران دو مغوی اہلکاروں کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق، یہ کارروائیاں ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں کی جا رہی ہیں تاکہ شدت پسندوں کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم ک
یا جا سکے۔



 

 
Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.