تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

بلوچستان میں مقامی سطح پر بیلاروس ٹریکٹرز کی اسمبلنگ کا آغاز؟

Thatta Cement Company Limited نے بیلاروس کی Minsk Tractor Works کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت بلوچستان میں بیلاروس ٹریکٹرز کی اسمبلنگ اور مقامی پید

Belarus tractors assembly plant in Balochistan by Thatta Cement and Minsk Tractor Works

 کراچی :  پاکستان کی معروف سیمینٹ ساز کمپنی  ٹھٹہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (THCCL) نے اعلان کیا ہے کہ وہ بلوچستان میں بیلاروس ٹریکٹرز کو مقامی طور پر اسمبل کرے گی۔ اس مقصد کے لیے کمپنی کی ذیلی ادارہ Minsk Work Tractor & Assembling (Private) Limited (MWTA) نے بیلاروس کی معروف کمپنی OJSC Minsk Tractor Works کے ساتھ خصوصی شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔


معاہدے کے تحت MWTA کو بلوچستان میں بیلاروس ٹریکٹرز کی اسمبلنگ کے خصوصی حقوق حاصل ہو گئے ہیں۔ یہ شراکت نہ صرف جدید زرعی مشینری کی دستیابی کو بہتر بنائے گی بلکہ پاکستان میں میک اِن بلوچستان کے وژن کو بھی تقویت دے گی۔


ماہرین کے مطابق، اگلے پانچ سالوں میں بیلاروس ٹریکٹرز کی 2,800 یونٹس تک مقامی طلب پیدا ہو سکتی ہے، جو پاکستان کے زرعی اور صنعتی شعبے کے لیے ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق، یہ منصوبہ بلوچستان میں مقامی صنعتوں کی ترقی، روزگار کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرے گا۔


ٹھٹہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ 1980 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا، جو بنیادی طور پر سیمینٹ کی پیداوار اور مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔ کمپنی ٹھٹہ پاورپرائیویٹ لمیٹڈ سمیت کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری کر چکی ہے اور اب زرعی مشینری کے شعبے میں بھی قدم رکھ رہی ہے۔

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

ٹرمپ کا ایشیا دورہ: جنوبی کوریا میں شی جن پنگ سے تاریخی ملاقات طے

واشنگٹن / سیول:- وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اپنے ایشیا کے پانچ روزہ سفارتی دورے کے دوران چین کے صدر شی جن ...