تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

ابو ظہبی میں AI پارکنگ سسٹم متعارف ؟

ابو ظہبی میں Q Mobility کا "Zero Barrier AI Parking System" متعارف — خودکار ادائیگی، سمارٹ کیمرے، سولر پاور، اور 2026 تک مکمل فعال نظام۔
“ابو ظہبی میں AI سے چلنے والا بغیر رکاوٹ پارکنگ سسٹم”

ابو ظہبی (خلیج ٹائمز / تازہ خبر) — متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں جدید AI سے چلنے والا “Zero Barrier Parking System” متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے بعد شہر کی پارکنگ مزید تیز، آسان اور اسمارٹ بن جائے گی۔

یہ نیا نظام Q Mobility کی جانب سے Gitex Global 2025 میں پیش کیا گیا، جو جدید مصنوعی ذہانت (AI)، لائسنس پلیٹ  کی پہچان، سمارٹ کیمروں اور خودکار ادائیگی کے نظام پر مبنی ہے۔


نظام کی نمایاں خصوصیات:

  • اس پارکنگ سسٹم میں کوئی رکاوٹ یا گیٹ نہیں ہو گا ،گاڑی کی خودکار طور پر شناخت ہوگی۔
  • Contactless Entry & Exit ہو گی بغیر کسی کارڈ یا ٹکٹ کے پارکنگ کو ممکن بنایا جائے گا۔
  • اس سسٹم میں خودکار ادائیگی کا نظام ہو گا جو کہ شہریوں کے Darb Wallet کے ساتھ انضمام سے فوری ادائیگی ممکن بنائے گا۔
  • یہ نظام مکمل طور پرشمسی توانائی سے چلنے والا ہو گا، جس کی وجہ سے ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار ہو گا۔
  • یہ نظام Real-time ٹریفک مینجمنٹ پر مکمل طور پر عمل کرے گا جس سے رش اور تاخیر میں نمایاں کمی ہو گی۔


کمپنی کے مطابق یہ نظام 2026 تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا، اور اسے ابو ظہبی کے پارکنگ سسٹم میں انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید یہ کہ Q Mobility نے دو اہم معاہدے (MoUs) بھی کیے ہیں — ایک Zayed  Higher  Organization for People  of  Determination کے ساتھ اور دوسرا Dubai  Digital  Authority کے ساتھ تاکہ ڈیجیٹل خدمات اور معذور افراد کی سہولتوں میں بہتری لائی جا سکے۔

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

ٹرمپ کا ایشیا دورہ: جنوبی کوریا میں شی جن پنگ سے تاریخی ملاقات طے

واشنگٹن / سیول:- وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اپنے ایشیا کے پانچ روزہ سفارتی دورے کے دوران چین کے صدر شی جن ...