جس میں کہا گیا کہ یہ اضافہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17 روپے 20 پیسے اضافے کے بعد 280 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ مٹی کا تیل اب 12.90 روپے اضافے کے بعد 202.73 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اس دوران لائٹ ڈیزل آئل 9.68 روپے اضافے کے بعد 196.68 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط میں سے ایک تھا، جو 'منی بجٹ' کے ذریعے کیے گئے نئے مالیاتی اقدامات کے ساتھ پہلے سے ہی ریکارڈ بلند افراط زر میں اضافے کا باعث بنے گا۔
موڈیز اینالیٹکس سے وابستہ سینئر ماہر اقتصادیات کترینہ ایل نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان میں افراط زر کی شرح 2023 کی پہلی ششماہی میں اوسطاً 33 فیصد تک رہ سکتی ہے، اور صرف آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کا امکان نہیں ہے۔
"منی بجٹ" کے ذریعے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کی زیر قیادت وفاقی حکومت کا مقصد بجٹ خسارہ کم کرنا اور ٹیکس وصولی کے نیٹ ورک کو وسیع کرنا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 115 ارب روپے کے ٹیکس کی وصولی کے لیے معیاری 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا ایس آر او جاری کیا ہے، جب کہ بقیہ 55 ارب روپے دیگر اقدامات کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔




Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.