تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات!

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی۔ دونوں نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات چ


واشنگٹن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی۔
دونوں نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت کی۔  سیکرٹری آسٹن نے آرمی چیف کو اعزازی کورڈن بھی دیا۔  آرمی چیف جو یہاں ایک ہفتے کےلئے امریکہ دورے پر ہیں، نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) جیک سلیوان اور نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے امریکی حکام کا ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ "پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہمارے عالمی شراکت داروں کی مدد ناگزیر ہوگی۔"
دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کی طویل تاریخ ہے اور اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے بہتری کو جاری رکھیں گے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے فلوریڈا میں سمندری طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان متاثرہ خاندانوں کے نقصان اور درد کو بخوبی سمجھتا ہے کیونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اسی طرح کے اثرات سے دوچار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ "دونوں فریق افغانستان سمیت اہم بین الاقوامی مسائل پر متفق تھے اور انسانی بحران سے بچنے اور خطے میں امن و استحکام کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کی ضرورت ہے۔"

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...