تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

اسحاق ڈار نے بطور وزیر خزانہ حلف اٹھا لیا!!

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھانے کے ایک روز بعد وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

اسحاق ڈار حلف اٹھاتے ہوئے
 

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھانے کے ایک روز بعد وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے اسحاق ڈار سے حلف لیا ان کی  تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں اور کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔


مفتاح اسماعیل کے استعفیٰ کے بعداسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔  یہ چوتھی بار ہو گا جب اسحاق وزارت خزانہ کی سربراہی کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما لندن میں 5 سالہ جلاوطنی کے بعد پیر کو وطن واپس پہنچے تھے، ان کو دوبارہ وزیر خزانہ کا فیصلہ پارٹی کے سربراہ نواز شریف کی جانب سے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

اسحاق ڈار کو پارٹی قیادت نے ملک کو بحران سے نکالنے کا کام سونپا ہے۔

اسلام آباد میں اترنے کے بعد، مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وہ پاکستان کو اس معاشی بحران سے نکالنے کی پوری کوشش کریں گے جس میں وہ گھرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے پاکستان کو 1998 اور 2013 میں بھی  معاشی بدحالی سے نکالا"۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران سوال و جواب کے وقفے میں، ہنڈی اور حوالے کے کاروبار کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے، اسحاق ڈار نے کہا کہ روپے کی قدر مصنوعی طور پر کم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا طرز عمل مقامی کرنسی کو یرغمال نہیں بنا سکتا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جب سے وہ ملک میں آئے ہیں امریکی ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں تقریباً 10 روپے کی کمی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل میں سے ایک روپے کی مصنوعی قدر میں کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "مہنگائی بھی بہت زیادہ ہے،" اس حکومت میں ہم نے اسے بھی کنٹرول کرنا ہے 

Share
Banner

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...