تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشیمر کے احتجاج



مقبوضہ جموں و کشمیرکی غیر آئینی طور پر حیثیت بدلنے کا ایک سال مکمل ہوگیا، مودی سرکار کے غیر قانونی اقدام کیخلاف پاکستان بھر میں یوم استحصال منایا جا رہا ہے،  پوری قوم ہر صوبے ہر شہر ہر گلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
 وزیراعظم آفس کے قریب کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں اراکین پارلیمنٹ اور صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قیادت کی،  اور دیگر اعلیٰ شخصیات و عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعظم عمران خان اس دن کی مناسبت سے  آزاد کشمیر اسمبلی سےآج خطاب کریں گے اور یکجہتی واک میں بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پربزرگ حریت راہنما سید علی گیلانی نے 5 اگست کو پورے مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔ یوم استحصال کشمیر تقریبات میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کو بے نقاب کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ دوسرے ممالک میں موجود پاکستانی اور کشمیری بھی اپنے اپنے انداز میں یوم استحصال کشیمر منا رہے ہیں
Share
Banner

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

ٹرمپ کا ایشیا دورہ: جنوبی کوریا میں شی جن پنگ سے تاریخی ملاقات طے

واشنگٹن / سیول:- وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اپنے ایشیا کے پانچ روزہ سفارتی دورے کے دوران چین کے صدر شی جن ...