تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

پاکستان کے ایٹمی اثاثے بھارت سے زیادہ محفوظ:امریکی ایجنسی NTI



امریکی ادارے نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو نے 2020 کی  رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق دوسرے ملکوں کی  نسبت  پاکستان نے ایٹمی سیکیورٹی اینڈ کنٹرول کٹیگری میں خود کو بہت بہتر بنایا ہے، پاکستان کے بہتر اقدامات کے بدولت پاکستان کی درجہ بندی میں 7 پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے پلس 25 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جب کہ گلوبل نارمز کٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا ہے۔
این ٹی آئی انڈیکس کے مطابق ایٹمی اثاثوں کے تحفظ میں پاکستان کا انیسواں اور بھارت نے  بیسواں نمبر حاصل کیا ہے جب کہ تنصیبات کے تحفظ میں 47 میں سے پاکستان کا 33 واں اور بھارت کا 38واں نمبر ہے۔ بھارت کے 41 کے مقابلے میں پاکستان نے 47 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، اسی طرح تنصیبات کے تحفظ میں بھی بھارت کے 53 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان نے 58 اسکور کیے ہیں۔ اس طرح ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق پاکستان کے اقدامات نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Share
Banner

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...