وزیراطلاعات ونشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہنا ہے کہ اگلے بدھ تک مارکیٹوں میں سخت لاک ڈاؤن رہے گا، عیدالفطر والے ایس اوپیز کا عیدالاضحی پربھی نفاذ ہوگا، مویشی منڈیوں میں سخت ایس اوپیز پرعملدرامد کروایا جائے گا، تھیٹر، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات کھولنے کیلئے محرم کے بعد معاملہ زیربحث لایا جائے گا۔
عیدالضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پنجاب میں تمام مارکیٹیں آنے والے 10 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا اور پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے فیصلے کی منظوری دے دی جب کہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ
محمد عثمان نے آج نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔




Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.