پاکستان کے بولنگ کوچ اور اپنے دور کے تیز رفتار فاسٹ بولر وقار یونس کا یہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم نے عموماً اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور وہ پاکستانی شائقین سے یہی کہنا چاہتے ہیں کہ آپ لوگ بھروسہ رکھیں ہم سے امید نہ چھوڑیں، انشاء اللہ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔
وقار یونس کایہ بھی کہنا تھا کہ گیند پر تھوک کا استعمال روکے جانے کے بعد خدشہ تھا کہ بولرز کو مشکل ہو گی، مگر اب کچھ کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا ہے، ویسٹ انڈیزکی سیریز ہم بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں،ہمیں تھا کہ گیند تھوک سے چمکائے بغیر بولرز کو بہت مشکل ہوگی،پورے کیریئر کے دوران بولر جس چیز کے عادی ہوچکے ہوتے ہیں اس کے بغیر پریشانی ہوگی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ بال کا بھی فرق ہوتا ہے، ہم نے نوٹ کیاکہ پچ سست ہونے کے باوجود ڈیوک بال سیم اور سوئنگ ہوئی، اس پر مجھے حیرت بھی ہوئی ہے۔
پاکستان کا 29 رکنی سکواڈ اس وقت انگلینڈ میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں میں لگا ہوا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پانچ اگست سے اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.