تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

کیا بھارت گلواون میں پیچھے ہٹ رہا ہے



پیر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چینی اور بھارتی فوجیوں نے 30 جون کو کمانڈر کی سطح کے مذاکرات کا تیسرا دور منعقد ہوا۔ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ وہ اس سے قبل کمانڈر سطح کے منعقدہوئے مذاکرات کے دو ادوار میں ہونے والے معاہدے کو عملی جامہ پہنائیں گے اور ہم نے سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔
اس کے  بہت سے سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔ پہلا اہم سوال یہ ہے کہ اگر انڈین فوج اپنی ہی سرزمین پر تھی تو وہ پیچھے کیوں ہٹ رہی ہے
نیپال کی تری بھوون یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر اور بین الاقوامی امور کے ماہر پشپ ادھیکاری کا خیال ہے کہ اگر انڈین فوج پیچھے ہٹ رہی ہے اس کی وجہ بین الاقوامی دباؤ بھی ہوسکتی ہے۔
ادھیکاری نے کہا: پہلے تو میں یہ نہیں مانتا کہ گلوان کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں جو کچھ آرہا ہے وہ مکمل طور پر درست ہے۔ لیکن اگر ایک لمحے کے لیے یہ مان بھی لیا جائے کہ یہ ہو رہا ہے تو پھر میرے مطابق بین الاقوامی دباؤ اس کے لیے ذمہ دار ہوسکتا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ انڈیا یہ سمجھنا چاہتا ہو کہ اس کی عسکری صلاحیت کتنی ہے، اس کی وجہ سے انڈین حکومت یہ قدامات لے سکتی ہے۔
وہ کہتے ہیں،اس وقت پورے برصغیر میں تعطل کی فضا تیار ہو رہی ہے اور یہ کسی کے بھی حق میں نہیں ہے۔ اور کیا دنیا کی دو بڑی معیشتوں اور آنے والے سپر پاور کو آپس میں ٹکرانا چاہیے؟ یہ دونوں ممالک جانتے ہیں۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایسا نظر آتا ہے کہ انڈیا چین تعلقات کے معاملے میں ایک نیم تعطل ہے اور آنے والے وقت میں اس میں کئی موڑ نظر آ سکتے ہیں۔
Share
Banner

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...