حکومت نے وفاقی کابینہ سے بذریعہ سرکولیشن پی ٹی وی فیس بڑھانےکی منظوری لے لی ہے جس کے بعد اب
بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس 35روپے سے بڑھا کر100 روپے کردی جائے گی۔
حکومت صارفین سے پی ٹی وی کی فیس بجلی کے بلز میں وصول کرتی ہے اور حکومت کے اس فیصلے کے بعد صارفین پر سالانہ 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
پی ٹی وی بجلی بلوں میں کٹوتی سے سالانہ ساڑھے 5 ارب ملنے کے باوجود خسارے کا شکار میں ہے۔ پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اربوں روپے کے خسارے کو کم کرنے کے لیے کا لائسنس فیس بڑھانے کی تجویز دی تھی جو حکومت نے منظور کر لی تھی۔
پی ٹی وی نے صارفین کے بجلی کے بلز میں شامل ٹی وی لائسنس کی فیس میں اضافہ کر کے اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کی تجویز کا یہ جواز دیا ہے کہ دنیا بھر میں سرکاری نشریاتی اداروں کو حکومتیں ٹی وی لائسنس فیس کے ذریعے مدد کرتی ہے۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.