تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

اسلام مکمل ہو چکا ہے اس میں نئی چیز کی گنجائش نہیں خطبہ حج



شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نے مسجد نمرہ سے براہ راست خطبہ حج میں کہا کہ کچھ لوگ حرام چیزوں کا استعمال سے گریز نہیں کرتے ۔ جس وجہ سے بھی وبا آتی ہے، جہاں وبا پھیل جائے وہاں باہر سے کوئی بندہ داخل نہ ہو، جو لوگ اللہ کی حدود کو توڑتے ہیں ان کیلئے دنیا اور آخرت میں عذاب ہے، دنیا میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مشکلات امتحان ہے، وبا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ ہمارے گناہوں کی وجہ اللہ نے ہمیں اس آزمائش میں مبتلا کیا ہے، اللہ تعالیٰ مشکلات کے بعد آسانیاں بھی فراہم کرتے ہیں ۔خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺ کو ہمارے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا، تقویٰ اختیار کرنے والے تنگ دستی سے دور رہتے ہیں، تم لوگوں کو تقوی کی نصیحت کی جاتی ہے، آج مسلمانوں کی بڑی تعداد میں  اللہ کی تعلیمات سے غافل نظر آتے ہیں۔
شیخ عبداللہ بن سلیمان کا کہنا تھا کہ دین میں کسی نئی چیز کی کوئی گنجائش نہیں، اللہ تعالیٰ نے دین کو کامل اور مکمل کر دیا، اللہ تعالیٰ شرک کو پسند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہر قسم کی بدعت اور خرافات سے دور رہیں، اللہ تعالیٰ نے خوشی اور غمی کی حالت میں صبر کی تلقین کی ہے، اللہ نے فرمایا کہ کبھی تمہیں مال میں اور کبھی اولاد میں کمی سے آزماتے ہیں۔
Share
Banner

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

ٹرمپ کا ایشیا دورہ: جنوبی کوریا میں شی جن پنگ سے تاریخی ملاقات طے

واشنگٹن / سیول:- وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اپنے ایشیا کے پانچ روزہ سفارتی دورے کے دوران چین کے صدر شی جن ...