تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

غلاف کعبہ کے روح پرور مناظر آج حج ہو گا



مکہ مکرمہ میں مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں عازمین وادی منی پہنچ گئے۔
حج کا سب سے بڑا رکن وقوف عرفہ آج ادا ہوگا۔
عازمین فریضہ حج کے پہلے روز مکہ سے 7 کلومیٹر دور وادی منی پہنچ گئے۔کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر اختیار کی گئیں ہیں۔
عازمین حج گزشتہ روز لبیک اللھم  لبیک کی
 صدائیں بلند کرتے نماز ظہر سے قبل مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچ گئے۔
منیٰ پہنچنے کے بعد انھوں نے رات قیام کیا اور آج بروز جمعرات نماز فجر کے بعد میدان عرفات پہنچ گئے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائےگا۔ مسجد نمرہ سے مفتیِ اعظم خطبہ حج دیں گے، نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔
عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور خصوصی دعائیں کریں گے، سورج غروب ہوتے ہی حاجی مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔جہاں پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔
مزدلفہ میں حاجی رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے ۔ جمعہ کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی واپس منیٰ چلے جائیں گے۔
شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور قربانی ادا کرکے اور بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور عام لباس پہن لیں گے، حاجی طواف زیارہ کیلئے خانہ کعبہ جائیں گے اور پھر واپس منٰی آ جائیں گے۔
Share
Banner

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

ٹرمپ کا ایشیا دورہ: جنوبی کوریا میں شی جن پنگ سے تاریخی ملاقات طے

واشنگٹن / سیول:- وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اپنے ایشیا کے پانچ روزہ سفارتی دورے کے دوران چین کے صدر شی جن ...