مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقررہ مقامات پر ہوئے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہےکہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان کے کسی بھی جگہ سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی،جس کی وجہ سے یکم ذی الحج 23 جولائی بروز جمعرات ہوگی، اور اسی طرح عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.