تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

شہباز شریف کی عبوری ضمانت





 لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ جوجسٹس طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف اپنے وکلا اور پارٹی رہنماؤںاور ورکروں کے ساتھ موجود تھے۔
شہباز شریف کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئےضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ شہبازشریف کو 17جون تک گرفتار نہ کرے ۔شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں نے زبردستی کمرہ عدالت میں گھسنے کی کوشش کی، اس موقع پرلیگی  کارکنوں اور سیکیورٹی اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
ضمانت کی منظوری کے بعد نیب نے شہباز شریف کو 9 جون کو دوبارہ طلب کیا ہے، آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو 9 جُون کو دوپہر 12 بجے دوبارہ طلب کیا ہے، نیب نے شہباز شریف کو اپنے ساتھ ان سوالات کے جوابات بھی ساتھ لانے کا کہا ہے جو نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے بھجوائے تھے۔
واضح رہے کہ نیب نے میاں شہباز شریف کو گزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

Share
Banner

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...