اداکارہ عظمیٰ خان نے مشہور کاروباری شخصیت ملک ریاض کی بیٹیوں کے حق میں بیان دے دیا۔ اداکارہ عظمیٰ خان اور اس کی بہن نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے تشدد کے بعد مقدمہ درج کروایا تھا۔اب انہوں نے مزید کارروائی نہ کرنے کا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔
اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان نے لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے سامنے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے مطابق اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔
جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کروایا تھا ۔ اس درج کروائے گئے مقدمہ میں کوئی گواہی یا ثبوت پیش نہیں کرنا چاہتی ہوں۔ اداکارہ عظمی خان نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں ابھی تک کوئی چالان عمل میں نہیں آیا ہے اس لئے مزید اب کارروائی نہیں کروانا چاہتی۔ بیان قلمبند کروانے کے بعد عدالت نے پولیس تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردیا ہے۔


Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.