تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا طویل کیمپ کی مخالفت



 پاکستان ٹیم کا جولائی میں انگلینڈ کا دورہ شیڈول ہے جہاں اگست میں تین ٹیسٹ اور تین ہی ٹی20 میچز کی سیریز ہوگی، تیاریوں کیلیے پی سی بی لاہور میں بائیو سیکیور ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ، شروع میں کہا گیا تھا کہ کھلاڑی جو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا طویل کیمپ کی مخالفت ن کے اوائل تک پہنچ کر تیاری شروع کر دیں گے، پھر ٹیم وہاں  سے براہ راست انگلینڈ چلی جائے گی، البتہ اب مختصر کیمپ لگانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، بعض کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ سے  کہاکہ ایک ماہ لاہور اور پھر 2 ماہ انگلینڈ میں گذارنے سے وہ لمبا عرصہ اپنے گھر والوں سے دور رہنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
انگلینڈ پہنچ کر ویسے بھی کئی روز تک تیاریوں کا موقع بھی ملے گا،اگر ملک میں چند روز کا کیمپ  لگایا جائے تو صحیح رہے گا۔
ریجنل اکیڈمی میں رہائش کا انتظام بھی کیا گیا ہے، وہاں ان کیلیے بائیو سیکیور ماحول تشکیل دینا ہوگا، ایک تجویز یہ ہے کہ گروپس کی صورت میں 10،10 کھلاڑیوں کو لاہور میں ہی کیمپ کیلیے بلایا جائے، ابھی پی سی بی کوانگلینڈ کی جانب سے حتمی شیڈول کا انتظار ہے،۔
 ٹیم 5 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو گی جہاں 5 اگست سے پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا، البتہ ابھی حتمی وینیو کا نہیں بتایا گیا، بورڈ ٹریننگ کیمپ کیلیے ایس او پیز بنا رہا ہے، حکومت کی طرف سے کھیلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
لہذا پہلے حکومت سے اجازت لینا ہوگی، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بائیو سیکیور ماحول بنانا بھی آسان کام نہیں، کھلاڑیوں کے کھانے اور کمروں کی صفائی کا انتظام کرنے کیلیے بھی اسٹاف کی ضرورت ہو گی،وہ روڈکراس کر کے اکیڈمی سے اسٹیڈیم جائیں گے اس ایریا کو بھی سیکیور بنانا ہوگا۔
Share
Banner

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...