وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، مدارس اور پرائیویٹ اداروں سے تجاویز طلب کی جا رہی ہیں۔ اس معاملے پر وزارت صحت کے ساتھ بھی میٹنگ رکھی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ڈیٹا کو بھی مدنظر رکھا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے معاملے پر غیر یقینی کی فضا ختم ہو۔ گیلپ سروے کے مطابق احتیاطی اقدامات کے تحت اسکولز کھلنے پر 70 فی صد والدین نے بچوں کو اسکولز بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ روڈ میپ تیار ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لینے کے لیے پریس کانفرنس کے ذریعے خطاب کروں گا
اور تمام ضروری اقدامات کے بعد ہی سکولوں کو کھولا جائے گا۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.