تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

بجٹ اجلاس آج متوقع



وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی فیصلہ متوقع ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی شرط پوری کرنے کیلئے کرنسی سمگلنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے کاونٹر ٹیررازم انڈیکس مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا  گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ہدف 4950 ارب روپے رکھا جائے گا ۔خسارہ 3427 ارب روپے سے زائد رہنے کا بھی امکان ہے۔ سود اور قرضوں کی ادائیگی پر 3235 ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔دفاع کے لیے 1402 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وفاقی بجٹ میں پنشن کے لیے 475 ارب روپے خرچ ہونے کا امکان ہے، وفاقی وزارتوں اور محکموں کے لیے 495 ارب روپے کا بجٹ رکھا جا سکتا ہے۔ وفاق سبسڈی پر 260 ارب روپے خرچ کرسکتا ہے۔ وفاقی حکومت گرانٹس کی مد میں 820 ارب روپے جاری کر ےگی، وفاق کا ترقیاتی بجٹ 650 ارب روپے رکھا جائے گا۔
آئی ایم ایف نے تمام شعبوں پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کا کہا ہے۔ نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرنے کا امکان ہے۔ نان فائلرز کیلئے انکم ٹیکس اور ایف ای ڈی میں اضافہ ہوسکتا ہے، نان فائلرز کیلئے جی ایس ٹی کی شرح بھی 17فیصد سے بڑھانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں کسی رعایت کا امکان نہیں۔ غیر رجسٹرڈ افراد کو ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کی سہولت بھی ختم ہو سکتی ہے۔
وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لیے آج شام 4 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے

Share
Banner

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...