کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ اور عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت دوبارہ 2 ہفتوں کے لاک ڈاؤن اور دوسری پابندیوں پرغور کررہی ہے۔ اس سلسلے میں وِزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پارٹی قیادت سے مشاورت بھی ہوئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے معاملے پر وفاقی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا اور چاروں صوبائی حکومتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
سندھ حکومت کا موقف ہے کہ کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ اراکین کی تجویز کے مطابق سخت لاک ڈاؤن کرکے مقررہ دنوں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ اس سے وائرس کا پھیلاؤ نہیں روک سکتے پر کورونا مریضوں کا سراغ لگا کر انہیں آئسولیٹ ضرور کرسکتے ہیں۔
اس ضمن میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کے سینیئر ارکان سے بھی مشاورت کی ہے علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کا عندیہ دیا تھا۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.