واشنگٹن/دمشق :- امریکی فوج نے جمعہ کے روز شام میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔ یہ کارروائی گزشتہ ہفتے شام میں امریکی اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے جواب میں کی گئی، جس میں دو امریکی فوجی اور ایک شہری جو فوج کے ساتھ ٹرانسلیٹر کے طور پر تھا ہلاک ہو گئے تھے۔
امریکی حکام کے مطابق اس کارروائی کو “آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک” کا نام دیا گیا، جس کے تحت وسطی شام میں داعش کے 70 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں داعش کے جنگجوؤں، اسلحہ ڈپو اور انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ یہ جنگ کا آغاز نہیں بلکہ دشمنوں کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اپنے دشمنوں کا تعاقب کیا اور بڑی تعداد میں داعش کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے، اور یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ شامی حکومت نے ان حملوں کی مکمل حمایت کی ہے اور امریکا داعش کے خلاف “نہایت سخت جوابی کارروائی” کر رہا ہے۔ بعد ازاں نارتھ کیرولائنا میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ داعش کے خلاف یہ ایک “بڑا اور کامیاب حملہ” تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، ان حملوں میں امریکی ایف-15 اور اے-10 جنگی طیارے، اپاچی ہیلی کاپٹرز اور ہیمارس راکٹ سسٹمز استعمال کیے گئے، جبکہ اردن کے لڑاکا طیاروں نے بھی آپریشن میں معاونت کی۔
دوسری جانب شامی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام داعش کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہے اور شامی سرزمین پر کسی بھی دہشت گرد گروہ کو محفوظ پناہ گاہ نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وسطی شامی شہر تدمر (پالمیرا) میں امریکی اور شامی افواج کے مشترکہ قافلے پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں دو امریکی فوجی اور ایک شہری مترجم مارے گئے جبکہ تین امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا تھا۔
شامی وزارتِ داخلہ کے مطابق حملہ آور شامی سیکیورٹی فورسز کا رکن تھا جس پر داعش سے ہمدردی کا شبہ تھا۔
فی الحال شام میں تقریباً ایک ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ شام کی موجودہ حکومت سابق باغیوں پر مشتمل ہے جنہوں نے گزشتہ سال 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا، اور یہ حکومت امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
امریکا کا شام میں داعش کے خلاف بڑا فوجی آپریشن، 70 سے زائد اہداف نشانہ بنائے گئے
امریکی فوج نے شام میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 70 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔ صدر ٹرمپ نے اسے امریکی اہلکاروں پر حملے کا سخت جو



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.