ریاض: سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک۔سعودی تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر شاہ عبدالعزیز میڈل (اعلیٰ درجے) سے نواز دیا۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق، یہ اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات، دفاعی تعاون اور باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق شاہ عبدالعزیز میڈل سعودی عرب کا ایک نمایاں قومی اعزاز ہے جس کے پانچ درجات ہیں: اعلیٰ، اول، دوم، سوم اور چہارم۔ یہ تمغہ ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے سعودی عرب یا اس کے اداروں کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔
یہ تقریب ریاض میں سعودی وزیرِ دفاع کی جانب سے دیے گئے استقبالیے کے دوران منعقد ہوئی، جہاں شہزادہ خالد بن سلمان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تقرری پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات، دفاعی اور عسکری تعاون، علاقائی سلامتی، عالمی امن، اور بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ تمغہ سعودی عرب کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز ہے جو فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ممتاز عسکری قیادت، دفاعی تعاون کے فروغ اور پاک۔سعودی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ان کے مرکزی کردار کا اعتراف ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، یہ اعزاز خطے میں امن و استحکام، انسدادِ دہشت گردی اور سلامتی کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مسلسل تعاون کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملے کو دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ نومبر میں سعودی مسلح افواج کے سربراہ نے پاکستان کے ساتھ دفاعی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش ظاہر کی تھی، جبکہ 3 دسمبر کو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی دونوں ممالک کے درمیان جاری مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا تھاUpon the directive of the Custodian of the Two Holy Mosques, I presented Pakistan’s Chief of Army Staff, Field Marshal Asim Munir, with the King Abdulaziz Medal of Excellent Class for his distinguished efforts to enhance our cooperation and advance the Saudi-Pakistani relations. pic.twitter.com/bWHL08TKuz
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) December 21, 2025



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.