تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودی تقریب میں فائرنگ، 16 افراد ہلاک، حملہ آور باپ بیٹا نکلے

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودی حنوکہ تقریب کے دوران فائرنگ میں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور باپ بیٹا تھے
Sydney Bondi Beach shooting during Jewish Hanukkah event leaves 16 dead in Australia


سڈنی :- آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے معروف ساحل بونڈی بیچ پر یہودی مذہبی تہوار حنوکہ کی تقریب کے دوران ہونے والی ہولناک فائرنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے دو افراد باپ اور بیٹا تھے، جبکہ واقعے کو (اینٹی سیمیٹک) حملہ قرار دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ 50 سالہ ملزم موقع پر ہی مارا گیا، جبکہ اس کا 24 سالہ بیٹا شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ ریاستی نشریاتی ادارے اے بی سی اور مقامی میڈیا کے مطابق دونوں کی شناخت ساجد اکرم اور نوید اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ تقریباً 30 برس میں آسٹریلیا میں پیش آنے والا بدترین مسلح حملہ ہے، جس کے بعد ملک بھر میں سوگ منایا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے 40 افراد اب بھی اسپتال میں داخل ہیں، جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو سنگین مگر مستحکم حالت میں ہیں۔ جاں بحق افراد کی عمریں 10 سے 87 سال کے درمیان تھیںعینی شاہدین کے مطابق شدید گرمی کے دوران ساحل پر ہونے والا حملہ تقریباً 10 منٹ تک جاری رہا، جس کے باعث سینکڑوں افراد ساحل اور قریبی گلیوں میں جان بچانے کے لیے بھاگتے نظر آئے۔پولیس کے مطابق ہدف بننے والی حنوکہ تقریب میں تقریباً ایک ہزار افراد شریک تھے، جو ساحل کے قریب ایک چھوٹے پارک میں منعقد کی گئی تھی۔

واقعے کے دوران ایک شہری نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مسلح شخص کو قابو میں کیا اور اس سے اسلحہ چھین لیا۔ سڈنی کے مقامی چینل 7 نیوز کے مطابق اس شخص کی شناخت احمد ال احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے رشتہ دار کے مطابق 43 سالہ فروٹ شاپ کے مالک احمد ال احمد کو دو گولیاں لگیں اور ان کی سرجری کی گئی۔ ان کے لیے قائم فنڈ ریزنگ مہم میں پیر تک ساڑھے تین لاکھ آسٹریلوی ڈالر سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آور باپ کے پاس 2015 سے اسلحہ رکھنے کا لائسنس تھا اور اس کے پاس چھ لائسنس یافتہ ہتھیار موجود تھے۔ تاہم پولیس نے اسلحے کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔ موقع سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں حملہ آوروں کو بولٹ ایکشن رائفل اور شاٹ گن استعمال کرتے دیکھا گیا۔آسٹریلیا کے ہوم منسٹر ٹونی برک کے مطابق ساجد اکرم 1998 میں طالبِ علم ویزے پر آسٹریلیا آیا تھا، جبکہ اس کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلیا میں پیدا ہوا اور وہ آسٹریلوی شہری تھا۔


Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...