تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن 7 دہشت گرد ہلاک پاک فوج کا جوان نائیک یاسر خان شہید ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا انسداد دہشت گردی آپریشن

 ڈیرہ اسماعیل خان:خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ کارروائی میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران 34 سالہ نائیک یاسر خان، جو مردان کے رہائشی تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید جوان نے مادرِ وطن کے دفاع میں عظیم قربانی دی۔ بیان کے مطابق، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جو علاقے میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیڈرل ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کی گئی انسداد دہشت گردی مہم ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔


Share
Banner
Next
This is the most recent post.
Previous
قدیم تر اشاعت

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید

 ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخ...