پاکستان نے دفاعی برآمدات کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے لیبیا کی نیشنل آرمی (LNA) کے ساتھ چار ارب ڈالر سے زائد مالیت کا تاریخی دفاعی معاہدہ طے کر لیا ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی روایتی اسلحہ برآمدی ڈیلز میں شمار کیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، اس معاہدے کے تحت پاکستان لیبیا کو بری، بحری اور فضائی افواج کے لیے جدید عسکری سازوسامان فراہم کرے گا، جس میں پاکستان اور چین کے مشترکہ طور پر تیار کردہ 16 جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے اور 12سپر مشاق تربیتی طیارے بھی شامل ہیں۔
یہ معاہدہ گزشتہ ہفتے مشرقی لیبیا کے شہر بن غازی میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لیبیا کی نیشنل آرمی کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف صدام خلیفہ ہفتار کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد حتمی شکل پایا۔ فوجی حکام نے اس معاہدے کو حجم اور مالی اثرات کے لحاظ سے “تاریخی” قرار دیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق، معاہدے کی مدت اڑھائی سال رکھی گئی ہے اور اس میں مختلف نوعیت کے جدید ہتھیاروں اور دفاعی نظاموں کی فراہمی شامل ہے۔ اگرچہ پاکستان کی وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور عسکری قیادت نے سرکاری طور پر اس پر تبصرہ نہیں کیا، تاہم سینئر فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ملکی معیشت کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔
واضح رہے کہ 2011 کے بعد سے اقوام متحدہ نے لیبیا پر اسلحہ کی پابندی عائد کر رکھی ہے، تاہم پاکستانی عسکری ذرائع کا مؤقف ہے کہ یہ پابندی عملی طور پر غیر مؤثر ہو چکی ہے، کیونکہ کئی مغربی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک برسوں سے لیبیا کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومتِ قومی اتحاد مغربی لیبیا پر قابض ہے، جبکہ خلیفہ ہفتار کی زیر قیادت لیبیا کی نیشنل آرمی مشرقی اور جنوبی علاقوں بشمول بڑے تیل کے ذخائر کو کنٹرول کرتی ہے۔
ادھر لیبیا کی نیشنل آرمی کے سرکاری میڈیا چینل نے بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس میں اسلحہ فروخت، مشترکہ فوجی تربیت اور دفاعی پیداوار شامل ہے۔
الحدث ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خلیفہ ہفتار نے کہا:
“ہم پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک عسکری تعاون کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں۔”
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت جدید خطوط پر استوار ہو چکی ہے اور بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ نے دنیا کے سامنے پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کو واضح کر دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق، یہ معاہدہ پاکستان کے برآمدات پر مبنی خود کفیل معیشت کے وژن کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور اس سے مستقبل میں دفاعی برآمدات کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
پاکستان اور لیبیا کے درمیان 4 ارب ڈالر کا تاریخی دفاعی معاہدہ، جے ایف-17 طیاروں کی فروخت بھی شامل؟
پاکستان نے لیبیا کی نیشنل آرمی کے ساتھ 4 ارب ڈالر سے زائد کا تاریخی دفاعی معاہدہ طے کر لیا۔ اس معاہدے میں جے ایف-17 لڑاکا طیارے، سپر مشاق تربیتی طیارے



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.