اسلام آباد: پاکستان اور کرغزستان نے صدر صدیر ژاپاروف کے دورے کے دوران 15 مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے ہیں۔ دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ژاپاروف نے شرکت کی۔ اس موقع پر جاری مشترکہ اعلامیے میں دونوں ممالک نے باہمی تعلقات، تجارت، توانائی، زراعت، تعلیم، دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں جامع تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
It was my pleasure to welcome H.E. President Sadyr Zhaparov to Islamabad on his historic visit- the first by a Kyrgyz President in 20 years.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 3, 2025
This long-awaited visit marks a significant moment in our enduring brotherhood.
I look forward to a meaningful and forward-looking…
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرغزستان کے صدر کے لیے پاکستان "دوسرا وطن" ہے اور دونوں ممالک کے عوام صدیوں پر محیط تعلقات کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوستانہ تعلقات مضبوط اور پائیدار ہیں، اور یہ MoUs اس رشتے کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔اعظم شہباز نے کہا کہ دونوں اطراف کی تاجر برادری پر مشتمل بزنس فورم "200 ملین ڈالر مالیت کے ایم او یو پر دستخط" کے مترادف ہو گا، جس میں باہمی تجارت کو موجودہ 15-16 ملین ڈالر سے اگلے دو سالوں میں 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا عہد کیا جائے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان خشکی سے گھرے کرغزستان کو اپنی بندرگاہوں کے ذریعے علاقائی اور عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ دو طرفہ تجارت کا حجم 23-2022 میں 11.2 ملین ڈالر سے 2024-25 میں 5.18 ملین ڈالر تک گر گیا تھا
صدر ژاپاروف نے بھی اس بات پر زور دیا کہ کرغزستان پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشتیں دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے اہم اقدامات ہیں۔
یہ MoUs خاص طور پر تجارت، توانائی، زراعت، تعلیم، صحت اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار کی گئی ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سماجی تعلقات مزید مضبوط ہوں۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 called on the President of the Kyrgyz Republic, Sadyr Zhaparov.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) December 4, 2025
Welcoming President Zhaparov and his delegation to Pakistan, the DPM/FM conveyed warm greetings of President Asif Ali Zardari and Prime… pic.twitter.com/oYehI6doEc
اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج صدر صدیق ژاپاروف سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد کی مکمل وابستگی کا اعادہ کیا۔
فارن آفس کے مطابق، اسحاق ڈار نے صدر ژاپاروف کا خیرمقدم کیا اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ ساتھ ہی انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے گرم جوشی بھرے پیغامات بھی پہنچائے۔پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، جو گہری ثقافتی، تاریخی اور روحانی بنیادوں پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک نے گزشتہ عرصے میں کرپٹو کرنسی، بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل فنانس میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
جولائی میں دونوں ممالک نے اپنے انٹرگورنمنٹل کمیشن کے اجلاس میں دوطرفہ تجارت کو 100 ملین ڈالر تک بڑھانے کے عزم کو بھی دوہرایا۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.