اسلام آباد: پاکستان میں آج اور کل کی شب سال 2025 کا آخری سپر مون، جسے “کولڈ مون” بھی کہا جاتا ہے، آسمان پر چمکتا ہوا نظر آئے گا۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ ناظرین کے لیے سال کا ایک منفرد فلکیاتی منظر ہوگا۔
سپر مون اس وقت بنتا ہے جب پورا چاند زمین کے سب سے قریب ترین نقطے (perigee) پر ہو، جس کی وجہ سے چاند عام پورے چاند کے مقابلے میں تھوڑا بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق دسمبر کا کولڈ مون 2025 کا تیسرا اور آخری سپر مون ہے۔ یہ اپنی چمک کا عروج 99.8 فیصد پر 5 دسمبر کی صبح 04:15 PST پر پہنچے گا۔ پاکستان میں یہ تقریباً پورا چاند (99.2 فیصد روشن) 4 دسمبر کی شام 16:58 PST پر طلوع ہوگا، جس سے رات بھر آسمان کے شائقین اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
اگرچہ یہ سپر مون نومبر کے سپر مون کے مقابلے میں تھوڑا کم نمایاں ہوگا، لیکن پھر بھی اہم ہے۔ نومبر میں زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ 356,978 کلومیٹر تھا، جبکہ 4–5 دسمبر کی رات یہ فاصلہ 357,218 کلومیٹر ہوگا، جس کی وجہ سے دسمبر کا پورا چاند عام چاند کے مقابلے میں تقریباً 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
عام طور پر سپر مون سال میں تین سے چار بار واقع ہوتے ہیں، جو اس بات پر منحصر ہے کہ پورا چاند کس حد تک زمین کے قریب آئے۔ اگرچہ فرق آنکھ سے چھوٹا محسوس ہوتا ہے، انتہائی قریب آنے والے سپر مونز بہت بڑے اور روشن ہوتے ہیں اور سائنسی اعتبار سے اہم ہوتے ہیں
قومی خلائی ادارے سُپارکو کا کہنا ہے کہ سپر مون 4 دسمبر کی شام تقریباً 4 بج کر 58 منٹ پر طلوع ہوگا، جبکہ چاند اپنی مکمل روشن حالت یعنی عروج پر کل صبح 4 بج کر 15 منٹ پر پہنچے گا۔
ماہرین کے مطابق آج کا سپر مون عام پورے چاند کے مقابلے میں تقریباً 8 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔ چاند کے زمین کے نسبت قریب آنے کے باعث اس کی روشنی اور حجم دونوں معمول سے نمایاں ہوں گے۔
سُپارکو کے مطابق سپر مون دیکھنے کے لیے کسی دوربین یا خصوصی آلات کی ضرورت نہیں، بشرطیکہ آسمان صاف ہو۔ ملک بھر کے شہری یہ خوبصورت فلکیاتی منظر کھلی جگہوں سے باآسانی دیکھ سکیں گے۔
SUPARCO نے عوام، طالب علموں، فلکیات کے شوقین افراد اور خاندانوں کی ترغیب دی ہے کہ وہ اس فطری منظر کو ضرور دیکھیں۔ اس کے لیے کسی خاص آلات یا دوربین کی ضرورت نہیں، اور صاف آسمان کی صورت میں یہ سپر مون بالکل واضح طور پر نظر آئے گا۔
پاکستان میں آج رات 2025 کا آخری سپر مون نمایاں ہوگا
پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹموسفیر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) کے مطابق 2025 کا آخری سپر مون “کولڈ مون” 4 اور 5 دسمبر کی رات ملک بھر میں دیکھا جا سکے گا۔ چاند



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.