تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

11واں این ایف سی ایوارڈ: وفاق صوبوں کی رائے سننے کو تیار، پہلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد

اسلام آباد میں 11ویں این ایف سی ایوارڈ کا پہلا اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاق صوبوں کی رائے سننے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے سنجیدہ ہے۔ اجل
"اسلام آباد میں 11ویں این ایف سی اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کی شرکت"


اسلام آباد: 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (NFC) ایوارڈ کا پہلا اجلاس آج وفاقی دارالحکومت میں ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ وفاق صوبوں کی رائے سننے اور باہمی مشاورت کے ذریعے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ 10ویں این ایف سی ایوارڈ کی مدت رواں سال جولائی میں ختم ہو چکی ہے، اس لیے نیا ایوارڈ آئینی تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اور ملکی حالات کے باعث اجلاس میں تاخیر ہوئی لیکن اب حکومت اس عمل کو “شفاف اور تیز رفتار” طریقے سے آگے بڑھانا چاہتی ہے۔صوبوں نے بھی اس آئینی ذمہ داری کو بروقت ادا کرنے کا بھرپور ارادہ ظاہر کیا، پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث یہ اجلاس مؤخر کرنا پڑا، این ایف سی کے حوالے سے قیاس آرائیوں اور خدشات کا بہترین حل مخلصانہ اور شفاف مکالمہ ہے، آج ہم یہاں کھلے ذہن اور بغیر کسی تعصب کے موجود ہیں، ہماری پہلی ترجیح ایک دوسرے کی بات سننا ہے، وفاقی حکومت یہاں صوبوں کے مؤقف کو سننے کے لیے موجود ہے، اجلاس میں شریک وزرائے اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر نمائندوں نے بھی صوبائی مؤقف پیش کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این ایف سی کے تحت 5 سے 6 ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے، جو مالیاتی امور، وسائل کی تقسیم، ٹیکس اصلاحات اور اقتصادی حکمت عملی پر سفارشات تیار کریں گے۔ مزید بتایا گیا کہ این ایف سی کا اگلا اجلاس 7 سے 15 جنوری کے درمیان ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو حالیہ معاشی چیلنجز، بھارت کے ساتھ کشیدگی اور سیلاب جیسی صورتحال میں ایک مضبوط مالیاتی فریم ورک کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکا نے اتفاق کیا کہ قومی مفاد کے لیے ایک جامع، قابلِ عمل اور منصفانہ این ایف سی ایوارڈ ناگزیر ہے
Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...