تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

پاک افغان سرحد پر شدید فائرنگ، چمن میں کشیدگی بڑھ گئی

پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، تین افراد زخمی۔ چمن اور سپن بولدک علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ، حالات کشیدہ، مزید تفصیلات یہاں پڑھیں
پاک افغان سرحد پر فوجی جھڑپ، چمن، پاکستان


چمن / اسپن بولدک :- پاک-افغان سرحد پر جمعہ کی رات گئے پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے سرحدی شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ رات تقریباً 10 بجے شروع ہوئی اور وقفے وقفے سے کئی گھنٹے جاری رہی۔ سرکاری ذرائع نے ابتدائی طور پر تصدیق کی کہ جھڑپیں چمن کے بادینی علاقے میں ہوئیں، جہاں افغان فورسز نے اچانک فائرنگ اور مورٹر شیل فائر کیے۔ پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ “پاکستانی فورسز نے پہلے اسپن بولدک پر حملہ کیا، جس کے بعد افغان سرحدی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔” دونوں ممالک کے بیانات ایک دوسرے کی تردید کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس سے صورتِ حال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔ چمن کے ضلعی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جھڑپوں میں تین افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ خبر فائل ہونے تک پاکستانی وزارتِ خارجہ اور آئی ایس پی آر کی جانب سے سرحدی جھڑپوں پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ سرحد پر نقل و حرکت معطل ہے جبکہ مقامی آبادی خوف کے باعث گھروں میں محدود ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے صورتِ حال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے رابطے جاری ہیں۔

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...