لاس اینجلس:اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے ہالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے بڑی میڈیا ڈیل جیت لی ہے، جس کے تحت نیٹ فلیکس وارنر برادرز ڈسکوری کے اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ اثاثے 72 ارب ڈالر میں خریدنے پر رضامند ہو گئی ہے۔معاہدے کے بعد نیٹ فلیکس کو وارنر برادرز کے فلم اور ٹی وی اسٹوڈیوز، HBO Max اسٹریمنگ سروس، عالمی سطح پر مشہور لائبریریز اور بڑے فلمی اور ڈرامہ فرنچائزز پر مکمل کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وارنر برادرز ڈسکوری کے حصول کے لیے پیراماؤنٹ اور کام کاسٹ نے بھی بولی میں حصہ لیا تھا، تاہم وارنر برادرز نے نیٹ فلیکس کی پیشکش کو اس کی یقینی مالی ساخت اور تیز تر عمل درآمد کی وجہ سے اسے ترجیح دی۔ ڈیل میں 5.8 ارب ڈالر کی بریک اپ فیس شامل ہے، جو اس ڈیل کو مزید مستحکم بناتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے بعد نیٹ فلیکس اسٹریمنگ کے ساتھ ساتھ پروڈکشن، ڈسٹری بیوشن اور تھیٹر ریلیز پر بھی مکمل اختیار حاصل کر لے گا، جسے انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ہالی ووڈ یونینز اور سینما ہاؤسز نے اس ڈیل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے نتیجے میں نوکریاں متاثر ہونے، تھیٹر ریلیز کم ہونے اور مارکیٹ میں ایک طاقتور اجارہ داری قائم ہونے کا خدشہ ہے۔ریگولیٹری ماہرین کے مطابق اس ڈیل کا سامنا امریکہ اور یورپ میں اینٹی ٹرسٹ تحقیقات سے ہو گا، کیونکہ ایک ہی پلیٹ فارم کے تحت اتنی بڑی کنٹینٹ پاور کا جمع ہونا مارکیٹ کے توازن پر اثر ڈال سکتا ہے۔اب عالمی صارفین ایک ہی پلیٹ فارم پر HBO کی مشہور سیریز، وارنر برادرز کی کلاسک فلمیں، اور بڑے بجٹ کی فرنچائزز دیکھ سکیں گے۔ ماہرین اسے عالمی اسٹریمنگ کی “سب سے بڑی اور تاریخی ڈیل” قرار دے رہے ہ
یں۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.