اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر پراووو سبیانٹو آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ان کا استقبال صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کیا ۔ان کا یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق صدر سبیانٹو کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا ہے ۔ وفد میں اہم وزراء اور حکومتی عہدیدار شامل ہیں۔
President of Pakistan Asif Ali Zardari, along with Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif, welcomed President @prabowo of Indonesia on his arrival in Islamabad for a two-day official visit. pic.twitter.com/DPt1n19TuC
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) December 8, 2025
صدر سبیانٹو دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اس کے بعد ان کی اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہو گی ۔ان ملاقاتوں کے علاؤہ چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون، تجارت، دفاع، ٹیکنالوجی ،صحت آئی ٹی ، کلائمیٹ چینج اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔
دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب پاکستان اور انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔
ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) ان نئے معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
یہ 2018 کے بعد کسی انڈونیشین صدر کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.