تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سرحد پر فضائی حملے کر دیے، صورتحال شدید کشیدہ

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کی سرحد پر فضائی حملوں کی تصدیق کر دی ہے، ایک فوجی ہلاک اور چار زخمی۔ جولائی کی جھڑپوں کے بعد کشیدگی دوبارہ خطرناک سطح پر،
تھائی لڑاکا طیارے کمبوڈیا سرحد کے قریب فضائی حملہ کرتے ہوئے، دھواں اور کشیدگی کے مناظر"


تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر ایک بار پھر حالات سنگین ہو گئے ہیں۔ تھائی فوج نے تصدیق کی ہے کہ متنازعہ سرحدی علاقے میں فضائی حملے شروع کر دیے گئے ہیں، جب کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی توڑنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق، سرحدی جھڑپوں میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے، جس کے بعد تھائی فضائیہ نے کمبوڈیا کے متعدد مبینہ عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب کمبوڈیا کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ تھائی فوج نے صبح سویرے دو مقامات پر حملے کیے، لیکن کمبوڈین فوج نے کسی قسم کا جوابی ایکشن نہیں لیا۔ تھائی فوج کا دعویٰ ہے کہ کمبوڈیا نے BM-21 راکٹ تھائی شہری علاقوں کی جانب داغے، تاہم ابھی تک کسی شہری کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ فوج نے اسے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جولائی میں پانچ روزہ جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں 48 افراد مارے گئے اور تقریباً تین لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔ بعد ازاں ایک امن معاہدہ ہوا، لیکن حالیہ بارودی سرنگ دھماکے کے بعد تھائی لینڈ نے اس معاہدے پر عمل درآمد روک دیا تھا، جس کے بعد کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی۔ تھائی حکام کے مطابق، متاثرہ سرحدی اضلاع سے اب تک 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ 35 ہزار سے زیادہ افراد پناہ گاہوں میں موجود ہیں۔ سرحدی حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں اور فوجی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث مزید کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...