لاہور/پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئربس نے اپنے A320 طیاروں میں سامنے آنے والے سنگین سافٹ ویئر مسئلے کو تیزی سے حل کرتے ہوئے عالمی سطح پر پیدا ہونے والا بحران محدود کر دیا ہے۔ چند روز قبل ایئربس A320نے تقریباً 6,000 فیملی طیاروں کو ہنگامی طور پر واپس بلا لیا گیا تھا، جب یہ انکشاف ہوا کہ سورج کی شدید شعاعیں (Solar Flares) فلائٹ کنٹرول سافٹ ویئر میں ڈیٹا کرپشن کا باعث بن سکتی ہیں۔
اس ریکال کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ایک JetBlue پرواز میں سافٹ ویئر ڈیٹا خراب ہونے کے باعث ایک تکنیکی مسئلہ پیدا ہوا،اور اسے فوری طور پرگراؤنڈ کرنا پڑا جس کے بعد عالمی ایوی ایشن انڈسٹری نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات بڑھا دیے۔
ایئربس کے مطابق زیادہ تر ایئرلائنز نے یا تو نیا اپ ڈیٹ انسٹال کر لیا ہے یا عارضی طور پر پرانے سافٹ ویئر ورژن پر واپس چلی گئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں تاخیر کا سامنا کرنے والی پروازیں بحال ہونا شروع ہوگئیں اوربڑی ایئرلائنز نے معمول کے مطابق آپریشنز ری اسٹارٹ کر دیے ہیں۔ائیر بس کی طرف سے سسٹم ٹیسٹنگ کے بعد طیاروں کو فلائٹ کے لیے دوبارہ کلیئر کیا جا رہا ہےائیر بس کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ طیاروں میں صرف سافٹ ویر ہی نہیں ہارڈویئر بھی تبدیل ہوگا۔
ایئربس کا کہنا ہے کہ چند پرانے ماڈلز میں صرف سافٹ ویئر کافی نہیں بلکہ اضافی ہارڈویئر تبدیلی بھی ضروری ہوگی، جس میں چند دن لگ سکتے ہیں۔
ایوی ایشن ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ ایئربس نے بحران کے آغاز سے ہی شفافیت اختیار کی، جس طرح ماضی میں Boeing 737 MAX کے تنازع کے بعد ایئرلائنز نے شفافیت کے مطالبات بڑھا دیے تھے۔عالمی ایئرلائنز نے کم از کم متاثرہ پروازوں اور مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے، جہاں متبادل طیاروں کی فراہمی، ری شیڈولنگ اور ٹیکنیکل ٹیموں کی ڈیوٹیز بڑھائی گئیں۔
ایئربس نے A320 سافٹ ویئر بحران پر قابو پالیا، دنیا بھر کی پروازیں معمول پر واپس آنے لگیں
ایئربس نے A320 طیاروں میں سامنے آنے والے سافٹ ویئر مسئلے کو تیزی سے حل کر لیا ہے۔ JetBlue واقعے کے بعد 6,000 طیاروں کی ریکال کے باوجود، بیشتر ایئرلائ



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.