تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر خوفناک دھماکہ، 12 افراد ہلاک ہلاک متعدد زخمی

اسلام آباد کی G-11 ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر خوفناک دھماکہ، 5 سے زائد جاں بحق، 20 سے زیادہ زخمی۔ پولیس نے علاقے کو سیل کر کے تفتیش شروع کر دی
اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — وفاقی دارالحکومت کے علاقے G-11 میں واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ پر آج دوپہر ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی میں نصب بارودی مواد یا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ جائے وقوعہ پر پولیس، ریسکیو 1122 اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں اور علاقے کو سیل کر دیا گیا۔

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ خوف و ہراس کے باعث عدالت کے اطراف میں بھگدڑ مچ گئی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق12 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جنہیں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت نازک ہےپولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے کہ آیا یہ خودکش حملہ تھا یا حادثاتی دھماکہ


Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

چین اور جاپان کشیدگی میں شدت: سیاحت کے بائیکاٹ سے جاپان کو 2.2 ٹریلین ین کے نقصان کا خطرہ

ٹوکیو میں چین اور جاپان کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی نے سیاحت کے شعبے کو شدید متاثر کیا ہے۔ چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کا سفر محدود ک...