تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

ٹرمپ کی روسی تیل کمپنیوں پر پابندیاں، عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ۔ بھارت میں تشویش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی بڑی تیل کمپنیوں Rosneft اور Lukoil پر پابندیاں لگائیں، عالمی تیل کی قیمتیں 5٪ بڑھ گئیں، بھارت میں تشویش۔
Donald Trump sanctions Russian oil giants Rosneft and Lukoil


واشنگٹن / ماسکو : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں Rosneft اور Lukoil پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پانچ فیصد تک بڑھ گئیں۔ اس فیصلے نے بھارت سمیت کئی بڑے درآمد کنندگان کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔


ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ یہ اقدام کریملن پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی جانب قدم بڑھائے۔

پابندیوں کے بعد چینی سرکاری کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری عارضی طور پر معطل کر دی ہے، جبکہ بھارت نے بھی روسی تیل کی درآمدات کم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی پابندیوں کو "غیر دوستانہ اقدام" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے روسی معیشت پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا:

 "اگر روس کی سپلائی محدود ہوئی تو تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، جس سے امریکی اور عالمی معیشتوں پر دباؤ بڑھے گا۔"

اسی دوران یورپی یونین نے بھی روسی مائع قدرتی گیس (LNG) کی درآمد پر پابندی لگاتے ہوئے انیسواں پابندی پیکیج منظور کر لیا۔

ماہرین کے مطابق، روس کی توانائی سے حاصل ہونے والی آمدنی پچھلے سال کے مقابلے میں ۲۱ فیصد کم ہو گئی ہے ۔جو کہ یوکرین جنگی بجٹ کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ بنتی ہے۔

بھارت، جو روسی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے، اب متبادل سپلائرز کی تلاش میں ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روسی تیل کی سپلائی طویل عرصے کے لیے متاثر ہوئی تو عالمی تیل کی قیمتیں 10 فیصد سے زائد بڑھ سکتی ہیں، جس سے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں پر دباؤ میں اضافہ ہوگا۔

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

ٹرمپ کا ایشیا دورہ: جنوبی کوریا میں شی جن پنگ سے تاریخی ملاقات طے

واشنگٹن / سیول:- وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اپنے ایشیا کے پانچ روزہ سفارتی دورے کے دوران چین کے صدر شی جن ...