پاکستان نے 10 دن کی معطلی کے بعد افغانستان کے ساتھ عبوری تجارت (Transit Trade) کو مرحلہ وار بحال کر دیا ہے۔اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی بحالی اور معاشی رابطوں میں بہتری کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
کسٹمز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلی ہدایت نامے کے مطابق، ٹرانزٹ ٹریڈ کو تین مراحل میں دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔
پہلے مرحلے میں وہ 9 گاڑیاں شامل ہیں جو دوستی گیٹ (Friendship Gate) بند ہونے کے باعث واپس بھیجی گئی تھیں۔
ان گاڑیوں کو اسکیننگ، تولائی اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد افغانستان جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
دوسرے مرحلے میں 74 گاڑیاں شامل ہیں جو این ایل سی بارڈر یارڈ سے واپس کی گئی تھیں،
جبکہ تیسرے مرحلے میں 217 گاڑیوں کو اجازت دی جائے گی جو اس وقت ہالٹنگ یارڈ میں کھڑی ہیں۔
حکام کے مطابق، تمام گاڑیوں کی سیکیورٹی اسکیننگ، تصویری ریکارڈنگ اور دستاویزی نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، اسمگلنگ کے خدشات کے پیشِ نظر یہ معطلی عارضی طور پر نافذ کی گئی تھی۔
عبوری تجارت کی بحالی سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور کارگو کمپنیوں کو ریلیف ملے گا،
جنہیں 10 دن کی بندش کے دوران بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان نے 11 اکتوبر کو افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ عارضی طور پر معطل کی تھی،جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں سرحدی معاملات پر مرحلہ وار حل پر اتفاق ہوا۔
دونوں جانب سے 25 اکتوبر کو انقرہ (ترکی) میں مزید مذاکرات متوقع ہیں، جن میں سکیورٹی، تجارت اور بارڈر مینجمنٹ پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔



 

 
Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.