اسلام آباد: پاکستان کے سابق سینیٹر اور جماعتِ اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان کو اسرائیلی حراست سے رہا کر دیا گیا ہے۔ وہ اب اردن کے دارالحکومت عمان میں پاکستان کے سفارت خانے میں موجود ہیں۔
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی کہ سینٹرمشتاق احمد خان کی صحت بہتر اور حوصلہ بلند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ خارجہ اور اردن حکام نے ان کی محفوظ رہائی اور واپسی کے لیے بھرپور تعاون کیا۔
فلوٹیلا مشن اور گرفتاری
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان 45 کشتیوں پر مشتمل گلوبل صمود فلوٹیلا (Global Solidarity Flotilla) مشن میں پاکستانی وفد کے قائد تھے، جو غزہ کے عوام تک امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اسرائیلی بحریہ نے مشن کو روک کر تمام کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
مشتاق احمد خان صاحب اسرائیلی جیل سے رہا ہو کر اردن پہنچ گئے۔
— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) October 7, 2025
ان کا پیغام ہے کہ اڈیالہ سے لے کر اسرائیلی جیل تک مزاحمت جاری رہے گی
(ایڈمن) pic.twitter.com/gJi6zXFUTZ
رہائی کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ:
“ہم پر ظلم کیا گیا، ہاتھ باندھے گئے، آنکھوں پر پٹیاں چڑھائی گئیں، پاؤں زنجیروں میں جکڑے گئے۔ ہمیں تین دن تک کھانے، پانی اور نیند سے محروم رکھا گیا۔ لیکن ہمارا عزم بلند ہے — ہم غزہ کے لیے دوبارہ جائیں گے۔”
پاکستان کی سفارتی کوششیں
وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے اردن اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ رابطے میں رہ کر اپنے شہریوں کی جلد رہائی کو ممکن بنایا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا:
“ہم ان تمام ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستانی شہریوں کی رہائی میں کردار ادا کیا۔”
I am pleased to confirm that former Senator Mushtaq has been released and is now safely with Pakistan Embassy in Amman. He is in good health and high spirits. The Embassy stands ready to facilitate his return to Pakistan, in accordance with his wishes and convenience.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 7, 2025
Am pleased… pic.twitter.com/IbZQKvzWyb
وزیراعظم کی یقین دہانی
وزیراعظم شہباز شریف نے جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔
عالمی ردِعمل
پاکستان سمیت کئی ممالک نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امدادی فلوٹیلا پر کارروائی کی مذمت کی اور گرفتار کارکنان کی فوری رہ
ائی کا مطالبہ کیا۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.