غزہ / اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک): اسرائیلی افواج نے غزہ کی جانب جانے والے گلوبل سمود فلوٹلا پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد کشتیوں کو روک لیا اور چند شرکا کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں، جو پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔
🚨 SENATOR MUSHTAQ AHMED KHAN ARRESTED BY ISRAEL #SenatorMushtaqArrestedByIsrael#GlobalSumudFlotilla #FlotillaUnderAttack
— Pak - Palestine Forum (@Pak_PalForum) October 1, 2025
Source: Only one ship has managed to escape i.e. observer boat, whose duty was to collect information and escape. Our second delegate Syed Uzair Nizami… https://t.co/3fEZI92ZfF pic.twitter.com/Q5OfWUZEP7
سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری
پاک فلسطین فورم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی کہ سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی افواج نے گرفتار کیا ہے جب نیوی نے ان کے جہاز پر چڑھائی کی۔ بتایا گیا کہ صرف ایک کشتی، آبزرور بوٹ، اسرائیلی رکاوٹوں سے بچ نکلی جس پر پاکستانی مندوب سید ازیر نظامی موجود تھے، جنہوں نے گرفتاری کی اطلاع شئیر کی۔
فلوٹلا کا مشن اپ ڈیٹ
گلوبل سمود فلوٹلا کے ترجمان سیف ابو کشیک نے انسٹاگرام پر مشن اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 13 کشتیوں کو روکا گیا۔ ان جہازوں پر 37 ممالک کے 201 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں 30 اسپین، 22 اٹلی، 21 ترکی اور 12 ملائیشیا سے لوگ شامل تھے۔
ابو کشیک نے مزید کہا:
"گرفتاریوں کے باوجود ہمارا مشن جاری ہے۔ ہمارے پاس تقریباً 30 جہاز ہیں جو قابض افواج کی رکاوٹوں کے باوجود غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ پرعزم اور باحوصلہ ہیں اور صبح تک محاصرہ توڑ کر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔"
گلوبل سمود فلوٹلا 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل ہے جس میں انسانی حقوق کے کارکنان، سیاستدان اور متعدد ممالک کے رضاکار شامل ہیں۔ ان کا مقصد محصور غزہ تک انسانی ہمدردی کی امداد پہنچانا ہے، مگر اسرائیلی بحری رکاوٹوں کی وجہ سے کئی بار کوششیں مشکل کا شکار رہی ہیں۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.