اسلام آباد (تازہ خبر) — آزاد جموں و کشمیر میں تین روزہ ہڑتال اور مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق جھڑپوں میں تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مختلف رپورٹس کے مطابق کچھ عام شہری بھی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے شہریوں سے پُر امن رہنے کی زوردار اپیل کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں ۔
وزیراعظم نے ہدایت…
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے لیکن عوامی نظم و ضبط کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہدایت کی کہ مظاہرین کے ساتھ تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کریں۔
وزیراعظم نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مزید برآں انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں رانا ثنااللہ، احسن اقبال، سردار یوسف اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر مظفرآباد جا کر عوامی نمائندوں اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کرے تاکہ بحران کا پرامن حل نکالا جا
سکے۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.