تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

پی اینڈ جی کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان، مصنوعات اب تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے دستیاب ہوں گی

پروکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں آپریشنز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ گیلٹ پاکستان نے اسٹاک ایکسچینج سے ڈیلِسٹنگ پر غور شروع کر دیا۔ ماہرین کے مطا
"پروکٹر اینڈ گیمبل نے پاکستان میں آپریشنز بند کر دیے، گیلٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ڈیلِسٹنگ پر غور


کراچی: امریکی ملٹی نیشنل کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل آپریشنز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ملک میں اس کی مصنوعات تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے صارفین کو فراہم کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ کمپنی کی عالمی ری اسٹرکچرنگ پالیسی کا حصہ ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا:

"ہم اس پورے عمل کے مکمل ہونے تک معمول کے مطابق کاروبار جاری رکھیں گے، جس میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔"


ملازمین کے لیے منصوبہ بندی

پی اینڈ جی کے مطابق، متاثرہ ملازمین کو یا تو پاکستان سے باہر کمپنی کے دوسرے آپریشنز میں مواقع فراہم کیے جائیں گے یا پھر انہیں مقامی قوانین اور کمپنی کی پالیسی کے مطابق علیحدگی پیکجز (Separation Packages) دیے جائیں گے۔


جییلٹ پاکستان کی ممکنہ ڈیلِسٹنگ

پی اینڈ جی کی ذیلی کمپنی جیلٹ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ جلد بورڈ میٹنگ بلا کر اسٹاک ایکسچینج سے ڈیلِسٹ ہونے کے امکانات اور کاروبار بند کرنے کے مراحل پر غور کرے گی۔



ماہرین کا ردعمل

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) کے سابق صدر اسد علی شاہ نے پی اینڈ جی کے اس فیصلے کو سرمایہ کاری کے ماحول کے لیے "خطرے کی گھنٹی" قرار دیا۔

انہوں نے کہا:

"پاکستان میں کاروباری ماحول غیر یقینی پالیسیوں، کرنسی رسک اور ریگولیٹری مسائل کے باعث سرمایہ کاروں کے لیے غیر موزوں ہوتا جا رہا ہے۔ جب عالمی کمپنیاں ملک چھوڑ دیتی ہیں تو یہ واضح پیغام ہے کہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے بجائے رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔"

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...