واشنگٹن، 25 ستمبر 2025 :- پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی اس ملاقات میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کو "امن کا علمبردار" قرار دیتے ہوئے ان کی عالمی سطح پر امن کے قیام کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔
ملاقات کا عالمی تناظر:
وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی میں کردار کی عوامی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی، خاص طور پر غزہ اور مغربی کنارے میں جنگ کے خاتمے کے لیے ان کی دعوت کو سراہا۔
وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کے ساتھ پاکستان اور امریکہ تجارتی معاہدے پر بھی بات کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.