تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

کوئٹہ بم دھماکہ 2025: ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب 10 جاں بحق، 32 زخمی

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب خوفناک کار بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے۔ فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

کوئٹہ بم دھماکہ 2025: ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب 10 جاں بحق، 32 زخمی

 کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب خوفناک کار بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ صدر آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کی۔

بدھ کو کوئٹہ کے علاقے ہالی روڈ پر ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک گاڑی جس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا، اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ واقعے کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہو گئے۔


ٹی وی اور سوشل میڈیا فوٹیج میں دھماکے کے فوراً بعد کی صورتحال دکھائی گئی جس میں قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔


زخمیوں اور ہلاکتوں کی حالت


بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل اسٹاف کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔


سکیورٹی فورسز کی کارروائی


واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق فورسز نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن فورسز ہر صورت ان کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گی۔


صدر آصف علی زرداری کا بیان


ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری نے اس دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قوم کے عزم کو توڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔


صدر نے شہدا کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سکیورٹی فور

سز کے حوصلے کو سراہا۔

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...