تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

پاکستان ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں ،بھارت سے ٹاکرا ہو گا؟

پاکستان نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ اب شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز فائنل کے شدت
"پاکستان بمقابلہ بھارت ایشیا کپ 2025 فائنل کرکٹ میچ"


دبئی (اسپورٹس ڈیسک): ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنا کر 8 وکٹیں گنوائیں۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں جدوجہد کرتی رہی اور 124 رنز بنا کر 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے محمد حارث نے 31 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔محمد نواز نے 25 رنز جوڑ کر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔


پاکستانی بولرز میں شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن گیند بازی کی اور 3 وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ پلٹ دیا۔جبکہ حارث رؤف نے بھی شاندار باؤلنگ کی اور 2 وکٹیں لیں۔


بنگلہ دیش کی طرف سے شمیم حسین نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے۔سیف حسن نے 18 رنز کی مختصر اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کی جانب سے باؤلنگ میں تسکین احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رشاد حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دی۔ پلیئر آف دی میچ شاہین شاہ آفریدی قرار پائے جنہوں نے شاندار باؤلنگ کی۔

اب ایشیا کپ 2025 کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

ٹرمپ کا ایشیا دورہ: جنوبی کوریا میں شی جن پنگ سے تاریخی ملاقات طے

واشنگٹن / سیول:- وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اپنے ایشیا کے پانچ روزہ سفارتی دورے کے دوران چین کے صدر شی جن ...