پاکستان تحریک انصاف نے پیر کے روز اٹک جیل کے معائنہ سے متعلق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سیل کے بالکل سامنے کلوزڈ سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کیمرہ نصب کیا گیا تھا۔
15 اگست کو کیے گئے جیل کے پندرہ روزہ معائنے کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ اس طرح نصب کیا گیا تھا کہ اس نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین کے لیے رازداری کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی، جو کہ 5 اگست سے اٹک جیل میں قید تھے۔
اٹک کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفقت اللہ خان کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ عمران خان نے شکایت کی کہ ان کی اہلیہ اور وکلاء جب ان سے ملنے آئے تو انہیں آسانی سے رسائی نہیں ملتی۔
رپورٹ کے مطابق، عمران خان نے "سی سی ٹی وی کیمرہ کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا، جو جیل کی سلاخوں کے سامنے صرف پانچ سے چھ فٹ کے فاصلے پر نصب کیا گیا ہے جو کھلے باتھ روم اور لیٹرین کو کور کرتا ہے، لیٹرین پر چھوٹی L شکل کی دیوار ہے جن کی اونچائی تقریباً ساڑھے تین فٹ ہے ، جس کی وجہ سے رفع حاجت اور نہاتے وقت کوئی پردہ داری نہیں رہتی۔
جج نے کہا کہ جب انہوں نے عمران خان کے سیل کا دورہ کیا تو "قیدی کی طرف سے ظاہر کردہ تشویش سچ ثابت ہوئی اور یہ پاکستان جیل رولز 1978 کے رولز 257 اور 771 کی بھی خلاف ورزی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی شکایت کے بعد جج نے وہاں موجود جیل سپرنٹنڈنٹ سے سی سی ٹی وی کیمرے اور اہل خانہ اور وکلاء تک رسائی کے بارے میں استفسار کیا۔
"وہاں موجود سپرنٹنڈنٹ نے قیدی کی اس شکایت کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،"
باقی جیل کے دورے کے رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمام ضروری حصوں یعنی خواتین قیدیوں، کم عمر قیدیوں، زیر سماعت قیدیوں، سول قیدیوں، کچن اور ہسپتال وغیرہ کی بیرکوں کا بھی جج صاحب نے دورہ کیا اور وہاں کے باشندوں سے تفصیلی انٹرویوز کیے گئے۔
جج صاحب نے اپنی رپورٹ میں کہا، ’’اس قیدی کے علاؤہ کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، بلکہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے باشندے مطمئن پائے گئے‘‘۔
دریں اثنا، پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے اٹک جیل میں پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف جیل حکام کے "غیر انسانی اور انتقامی اقدامات" کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب تو جج صاحب نے بھی اس کی گواہی دی ہے۔
اپنے اجلاس میں کور کمیٹی نے کہا کہ جج کی رپورٹ میں "اٹک جیل میں پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ ناروا سلوک" کو اجاگر کیا گیا ہے۔
تاہم کمیٹی نے کہا کہ ان اقدامات کے باوجود پی ٹی آئی کے چیئرمین بلند جذبے کے ساتھ اپنے اصولوں پر چٹان کی طرح قائم ہیں۔
اجلاس کے دوران، کمیٹی نے ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی "غیر قانونی گرفتاری" اور قید میں ان کے ساتھ کیے گئے ناروا سلوک کی شدید مذمت کی۔
اس کے علاوہ کمیٹی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ٹوئٹ اور آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کے مسودے کی منظوری سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالت کے قیام سے متعلق وزارت قانون کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا۔
کمیٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی سنگین آئینی اور ریاستی بحران کے حل کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ میں (آج) منگل کو ہونے والی اپیل کی سماعت کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.